کینٹ اسٹیشن پر مسافروں کا ہجوم، کوروناسے بچائو کے ناقص انتظامات

180

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کورونا وائرس کے وار کو کم کرنے کے لیے مکمل لاک ڈائون کے باوجود کینٹ اسٹیشن پر مسافروں کا ہجوم ہے۔ مسافروں نے کورونا سے بچائو کے ناقص انتظامات کا پول کھول دیا ہے۔ کراچی مکمل لاک ڈائون اور سڑکیں سنسان ہیں لیکن کینٹ اسٹیشن پرہجوم ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد اپنے آبائی علاقوں میں جانے کے لیے اسٹیشن پرموجود ہے۔ مسافر بتاتے ہیں، اسٹیشن پر نہ
صفائی کا انتظام ہے، نہ کورونا سے بچائو کا اسپرے کیا گیا۔ ہاتھ دھونے کے لیے صابن بھی نہیں ہے اور نہ کہیں سینیٹائزر رکھاہوا ہے۔بہت سے شہری ایسے ہیں جولاک ڈائون کے پیش نظر رات کو ہی اسٹیشن آگئے تھے۔ اس صورتحال میں وائرس پھیلنے کے خدشات ہیں۔مسافروں نے کہا کہ اپنے علاقوں میں جانا ان کی مجبوری ہے، ریلوے انتظامیہ ان کی حفاظت کے انتظامات کرے۔