کورونا وائرس سے نمٹنے کیلیے پوری قوم متحد ہے،چیئرمین سینیٹ

132

اسلام آباد(آن لائن ) چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہاکہ ہے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلیے پوری قوم متحد ہے ۔کورونا وائرس سے بچائو اور انتظامات کی پارلیمانی کمیٹی کیلیے اراکین سینیٹ کے نام بھی جلد از جلد بھجوادیے جائیں گے ۔ ہفتہ کے روزسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کورونا وائرس سے بچائو اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے قائم کی جانے والی پارلیمانی کمیٹی کو سراہتے ہوئے کہاکہ پوری سیاسی قیادت مل کر اس وبا کے خلاف لڑے گی۔ انہوںنے کہاکہ سینیٹ بھی اپنے نام جلد اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دے گی۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا مقصدکورونا وائرس سے بچائو کے لیے اقدامات کرنا ہے پوری قوم کو متحد ہو کر اس وبا سے جنگ لڑنی ہے۔ا سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ کورونا وائرس سے معاشی طور پر چیلینجز سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بنانی ہوگی اور اپوزیشن اور حکومت کی طرف سے نام آتے ہی پارلیمانی کمیٹی قائم کر دی جائے گی جس کے بعدپارلیمانی کمیٹی اپنی سفارشات اور تجاویز حکومت کو دے گی اسی طرح کمیٹی کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے حکومتی اقدامات پر بھی نظر رکھے گی