امریکا نے ہائپر سانک میزائل کا تجربہ کامیاب رہنے کا دعویٰ کردیا

225

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے ہائپر سانک میزائل کا تجربہ کیا ہے اور اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یہ پہلا تجربہ کامیاب ثابت ہوا ہے۔ پینٹاگون نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ 5 مارچ کو تجرباتی میزائل نے مخصوص ہدف کی جانب آواز کی رفتار سے 5 گنا زیادہ تیزی سے کامیاب پرواز کی۔ واضح رہے کہ پروٹو ٹائپ غیر مسلح ہائپر سانک ایسا ہتھیار ہے جو ممکنہ طور پر مخالف کے دفاعی نظام پر حاوی ہو سکتا ہے۔ یہ تجربہ اکتوبر 2017ء میں امریکی فوج اور بحریہ کے پہلے مشترکہ تجربے کا تسلسل تھا، جب میزائل نے ایک ہدف کی جانب ہائپر سانک رفتار سے ہدف کی جانب بڑھنے کا مظاہرہ کیا تھا۔