میر شکیل الرحمن اراضی کیس: نواز شریف کیلیے سوال نامے کی تیاری شروع

148

اسلام آباد (آن لائن) میر شکیل الرحمن سے متعلق اراضی کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہ آنے پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے قائد کو ان کے لندن کے پتے پر سوالنامہ بھیجنے کے لیے اس کی تیاری شروع کردی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بیورو میر شکیل الرحمن کو اراضی کی الاٹمنٹ کے بارے میں نواز شریف سے جواب طلب کرنے کے لیے ایک سوالیہ نامہ تیار کیا جا رہا ہے جو نواز شریف کو لندن میں ان کے بیٹے حسین نواز کے فلیٹ کے پتے پر ارسال کیا جائے گا۔