حافظ سعید دل کی تکلیف کے باعث پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل

136

لاہور(نمائندہ جسارت) کالعدم جماعت الدعوۃ کے سر براہ پروفیسر حافظ سعید کو دل کی تکلیف کے باعث پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا‘کامیاب انجیوپلاسٹی کے بعد روبصحت ہیں۔تفصیلات کے مطابق پروفیسر حافظ سعید کی جیل میں اچانک دل کی تکلیف لاحق ہوئی جس کے بعد انہیں طبی
امداد کیلئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منتقل کیا گیا۔ جہاں پی آئی سی کے ڈاکٹرز نے حافظ سعیدکی انجیوپلاسٹی کی اور دل کی مین شریان بند تھی ایک سٹنٹ ڈالاڈاکٹرز نے کہا کہ حافظ سعیدکوانجیوپلاسٹی کے بعدسی سی یومیں شفٹ کردیاگیا ہے۔حافظ سعیدسی سی یو میں روبصحت ہیں جہاں انہیں انڈر اوبزرویشن رکھا گیا ہے۔