حیدرآباد لاک ڈائون کا تیسرا روز مزدوروں کے چولہے ٹھنڈے

211

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں تیسرے روز بھی مکمل لاک ڈاؤن‘شہر میں کرفیو کا سماں‘روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ‘ مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے آٹے کی تقسیم ‘ نماز جمعہ میں اجتماع توبہ اور کورونا سے حفاظت کے لیے خصوصی دعائیں ،سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث شروع کیا گیا۔15روزہ لاک ڈاؤن تیسرے روز بھی جاری رہا اور سڑکوں پر کرفیو کا سماں رہا ،مسلسل 3 روز سے شہر میں تمام سرگرمیاں بند ہونے پر روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے اور لوگ سخت کا شکار ہے نماز جمعہ کے موقع پر آئمہ مساجد نے خصوصی طور پر توبہ اور استغفار کا اہتمام کیا جبکہ نماز کے بعد کورونا سے حفاظت اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے معاشی بحران سے نجات کے لیے دعائیں کی گئیں ۔ جمعہ کے روز اندرون وبیرون شہر جانے والی بسیں‘ وین بند رہیں جبکہ کچھ مقامات پر پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کے لیے رینٹ اے کار کی سہولت فراہم کرنے کی
کوشش کی گئی لیکن پولیس نے ناکام بنادی اور کاروں کو چالان کرکے بند کردیا جبکہ سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں کی ہوا نکال دی لیاقت کالونی میں مخیر حضرات اور مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے آٹے کی تقسیم کے لیے اسٹالز لگائے گئے ۔