مانسہرہ:جیپ کھائی میں جا گری ،دلہن سمیت 5 افراد جاں بحق

231

مانسہرہ(اے پی پی)تحصیل اوگی کے گاؤں چور کلاں سید آباد میں دلہن کو لے جانے والی جیپ سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری ،جس کے نتیجے میں دلہن سمیت5 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی ۔زخمی خاتون کواوگی سول اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ اوگی کے مطابق جیب چور کلاں سید آباد سے تورغر جارہی تھی کہ پنجئی کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری ،جس کے نتیجے میں جیب میں سوار دلہن اس کی ایک چچی، چچا، بہنوئی کا بھائی اور ڈرائیور
موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دلہن کی دوسری چچی شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس نے مقامی افراد کی مدد سے جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لاشیں نکال کر ورثا کے حوالے کیں۔