طرابلس میں باغیوں کی گولہ باری سے 5 شہری جاں بحق

162

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں باغی حفتر ملیشیا کی گولہ باری سے 5 شہری جاں بحق ہوگئے۔ الجزیرہ کے مطابق لیبیا کی وفاقی قومی حکومت نے جمعرات کے روز بتایا کہ باغیوں نے دارالحکومت کے مختلف رہایشی علاقوں پر گولے داغے۔ وزارتِ صحت کے ترجمان امین الہاشمی نے بتایا کہ باغی ملیشیا نے زارہ اور باب بن غشیر نامی علاقوں پر گولہ باری سے 5 خواتین شہید اور 5 شہری زخمی ہوئے۔ گولہ باری کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر مادی نقصان بھی ہوا۔