پی سی بی کے تمام دفاتر24مارچ تک بند، ملازمین کو چھٹیاں دیدی گئیں

148

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنلز اور فائنل ملتوی ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام سینٹرز کو 24مارچ تک بند کر دیا، ملازمین کو بھی چھٹیاں دے دیں۔کرونا وائرس کے خدشات پر پی سی بی میں تالے لگ گئے، بورڈ نے تمام ملازمین کو چھٹیاں دے دیں۔ ملک میں تمام اسٹیڈیم بند کر دیے گئے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور، نیشنل اسٹیڈیم کراچی، ملتان اسٹیڈیم، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سمیت پنڈی کے تمام سینٹرز بند ہو گئے۔کرکٹ بورڈ نے ملازمین کو گھروں پر رہنے کی ہدایات دی ہیں۔ گزشتہ روز تمام آفیشل کے ساتھ پی سی بی ملازمین کے ٹیسٹ بھی ہوئے تھے جو منفی آئے تھے۔