کراچی: انٹر اسٹی بس سروس آج سے مکمل طور پر بند

266

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کی جانب سے آج سے 15 روز کے لیے انٹر اسٹی بس سروس بند کرنے کے اعلان کے بعد ٹکٹوں کی قیمتیں بڑھادی گئی ہیں۔جمعرات بس سروس کا آخری روز تھا جبکہ بس اڈوں پر سامان کی لوڈنگ اور مسافروں کی آمدو رفت جاری رہی۔آج بروزجمعہ سے ہر قسم
کی بکنگ اور گاڑیوں کی آمدو رفت پر پابندی ہوگی،پابندی سے ایک روز قبل ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سمیت اسسٹنٹ کمشنر کی ٹیمیں اڈوں پر موجود ہوتی ہیں۔پابندی پر عمل درآمد کرانے کے لیے ٹیمیں بس مالکان کو گاڑیاں بند کرنے کے لیے پابند کرتے ہیں تاہم ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سمیت اسسٹنٹ کمشنر کی ٹیمیں اڈوں سے غائب رہی ہیں۔