کراچی :بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کا نیٹ ورک پکڑا گیا

915

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے شہر میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کا نیٹ ورک چلانے والے ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے دعویٰ کیا ہے کہ ”را“ کا نیٹ ورک متحدہ قومی مومنٹ لندن کے شاہد چلارہے تھے.

غلام نبی میمن کے مطابق شاہد کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے، ملزمان نے ”را“ سے تربیت لی ہے.

اایڈیشنل آئی جی کراچی نے مزید بتایا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے، ملزمان شہر دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے.