موڈیز نے پاکستان کی شرح نمو کم کرکے 2.5 فیصد کردی

215

اسلام آباد (آن لائن) موڈیز انویسٹر سروس نے کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کی رواں مالی سال کی شرح نمو کم کرکے 2.5 فیصد کردی۔ رپورٹ کے مطابق دسمبر 2019ء میں نیو یارک کی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی شرح نمو 2.9 فیصد رکھی تھی۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جی ڈی پی کی شرح نمو کا 3 فیصد کا تخمینہ لگایا گیا جبکہ اس سے قبل 3.5 فیصد نمو بتائی گئی تھی۔ موڈی نے کورونا وائرس کے اثرات پر اپنے تازہ ترین علاقائی کریڈٹ آؤٹ لک اپ ڈیٹ میں کہا کہ اے پی اے سی کے لیے خطرات کم ہورہے ہین جن میں کمزور یورپی اور امریکی معیشتیں شامل ہیں۔ انہوں نے پیشگوئی کہ چین کے لیے شرح نمو 4.8 فیصد ہوگئی جو پہلے 5 فیصد بتائی گئی تھی اور یہ معاشی سرگرمیوں میں سست روی اور برآمدات کی طلب میں کمی کی وجہ سے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اے پی اے سی خطے کے لیے نظرثانی کی گئی پیش گوئی کورونا وائرس کے اثرات کی وجہ سے سفری پابندیوں اور آئی سولیشن اقدامات سمیت حالیہ تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کی گئی ہے۔ موڈیز کے نائب صدر کرسچن ڈی گزمان کا کہنا تھا کہ ہمارا بنیادی منظر نامہ 2020ء کے پہلے نصف حصے میں کھپت کی سطح میں کمی اور پیداوار اور فراہمی میں مسلسل رکاوٹوں بتاتا ہے اس کے بعد سال کے دوسرے نصف حصے میں بحالی ہوگی۔ قلیل مدت میں یہ منفی رسد اور طلب ظاہر کر رہا ہے اور اگر رکاوٹیں طویل ہوئیں تو عالمی بحران کا خطرہ زیادہ ہے۔