سعودی عرب پی ایس ایل یوتھ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور قلندر نے جیت لیا

417

سعودی عرب ریاض ( سید مسرت خلیل) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اے ایس کرکٹ اکیڈیمی کے زیر ا ہتمام پی ایس ایل یوتھ کرکٹ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیموں نے حصہ لیا۔ پاکستان میں پاکستان سپر لیگ سے متاثر ہوکر سعودی عرب میں جو ایونٹ کھیلا گیا ان کے نام بھی پشاور زلمی ، لاہور قلندرز، کراچی کنگز ، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایئرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ سے منسوب کیے گئے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا گیا جسے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور قلندر نے جیت لیا۔ پی ایس ایل یوتھ ٹورنامنٹ کے فائنل پر بچوں کے والدین اور شائقین کرکٹ نے بھر پور شرکت کر کے کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہویے ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر آصف شیخ نے کہا کہ پی ایس ایل یوتھ پچھلے 2 سال سے کروا رہے ہیں جس کا مقصد کرکٹ کو فعال بنا کر قابل اور محنتی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو اجاگر کرنا ہے آصف شیخ نے مزید کہا کہ ایک اچھا کھلاڑی نوجوان نسل کے لیے مثال ہوتا ہے جس سے متاثر ہوکر بہت سے نوجوان بری صحبت سے صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب ہوتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے آر ا سپورٹس کے چیئرمین ریاض احمد نے کہا کہ اس طرح کے ٹورنا منٹ کے ذریعے نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے اے ایس کرکٹ اکیڈمی کا اقدام ناقابل فراموش ہے ۔ جاوید منور نے کہا کہ نوجوان نسل کھیلوں کی طرف توجہ دیکر اپنے آپ کو منفی سرگرمیوں سے بچا سکتے ہیں رضا الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مقابلے کا انعقاد کر کے معاشرے کی بہتر تربیت اور پرورش کی جاسکتی ہے پاکستان ایگزیکیٹو فورم سعودی عرب کے صدر منیر احمد شاد نے ریاض میں کرکٹ کو بھر پور طریقے سے فروغ دینے پر آصف شیخ کی کوششوں کو سراہا تقریب سے بچوں کے والدین اور شائقین کرکٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاض میں اے ایس کرکٹ اکیڈمی جس لگن اور محنت کے ساتھ یوتھ کو کرکٹ کی طرف راغب کر رہی ہے اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی امید ہے کہ اے ایس کرکٹ اکیڈمی آئندہ بھی ایسے ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتی رہے گی تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی رہے تاکہ وہ کھیل کی طرف راغب ہو کر صحت مند زندگی بسر کر سکیں تقریب کے آخر میں ونر اپ اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافیاں دی گئیں جبکہ ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور اعلی کارگردگی کے حامل افراد میں میڈل ، ٹرافیاں ، نقد اور دیگر قیمتی انعامات بھی دیئے گئے۔ مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ لاہور قلندر کے کپتان منیب الرحمن کاشف کو دیا گیا اے آر ا سپورٹس اور اے ایس کرکٹ اکیڈمی کی طرف سے سعودی عرب کی معروف صحافی تنظیم ” پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب ” کے صحافیوں کو پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے ( لوگو ) والی ٹی شرٹس بھی دی گئیں جس پر چیئرمین عابد شمعون چاند اور صدر وسیم خان نے اے آر ا سپورٹس اور اے ایس کرکٹ اکیڈمی کا شکریہ ادا کیا۔