کراچی میں تمام بچت بازار بند کرنے کا حکم

367

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے پیش نظر تمام بچت بازاروں پر پابندی لگادی ہے۔

میئر کراچی وسیم اختر نے جان لیوا کورونا وائرس کے باعث کراچی میں لگنے والے تمام بچت بازاروں کو بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں میئر کراچی نے کہا ہے کہ  تمام بچت بازار اور میلوں کے اجازت نامےعارضی طور پرمعطل کردیے گئے ہیں اور تمام بچت بازار تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ تمام بچت بازار کے ایم سی کے زیر انظام چلائے جاتے ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر قائد میں تمام تقریبات،اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔