چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے صدر کی ذمے داریاں سنبھال لیں

429

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمے داریاں سنبھال لیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت عارف علوی چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر چین کا 2 روزہ دورہ کررہے ہیں، دورے میں صدرمملکت عارف علوی اپنے ہم منصب اور چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

صدرمملکت عارف علوی کے دورہ چین کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمے داریاں سنبھال لیں۔