میرپورخاص،بلدیہ کے جعلی ٹھیکیدار رقم بٹورتے ہوئے گرفتار

177

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) کھان روڈ پر بلدیہ کے جعلی ٹھیکیداربن کر گاڑیوں ڈرائیوروں سے جعلسازی کر کے رقم بٹورنے پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے ملازم سمیت سات افراد پر مقدمہ درج کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان کے خلاف ٹائون پولیس تھانے کے اے ایس آئی عبدالرشید کی مدعیت میں زیر دفعہ 147,149,171,383,419,420,468,471کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا گرفتا ر ہونے والوں میں قربان نوہڑی ، سبحان نوہڑی، نیاز نوہڑی، ندیم کہری، منظور منگریو، امیر علی مری شامل ہیں جبکہ ایک ملزم مرتضی نوہڑی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ملزمان پر الزام ہے کہ یہ حمید پورہ کالونی سے گزرنے والی پروونشنل ہائی وے شاہراہ پر غیر قانونی طور رپر بیئرر لگا کر وہاں سے گزرنے والی ہیوی گاڑیوں سے فیس کی مد میں تین سے پانچ سو روپے غنڈہ ٹیکس وصول کرتے تھے نہ دینے والے ڈرائیور ز کو بدترین تشدد کا نشانہ بھی بناتے تھے جس کی خبریں گزشتہ روز میڈیا میں آنے کے بعد ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے بھتا خوری کا پوائنٹ فوری ختم کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر زاہد میمن نے پولیس کو ہدایت کی جس پر آج پولیس نے چھاپا مار کر مذکورہ ملزمان کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔