جیکب آباد پولیس کا قمار بازی کے اڈے پر چھاپا، 35 جواری گرفتار کرلیا گیا

201

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد پولیس کا قمار بازی کے اڈے پر چھاپا، 35 جواری گرفتار، لاکھوں روپے نقدی، درجنوں موٹر سائیکلیں، موبائل فون قبضے میں لے لیے، 14پر کیس داخل، باقی کو بھاری رشوت کے عوض چھوڑ دیا گیا۔ جیکب آباد سی آئی اے پولیس کے ڈی ایس پی یو سف بروہی، انچارج مرتضیٰ میرانی، ایس ایچ او صدر نے سٹی تھانے کی حدود صدر بازار میں قمار بازی کے اڈے پر چھاپا مارکر 35 جواریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی سمیت گرفتار کرلیا اور درجنوں موٹر سائیکلیں، موبائل فون قبضے میں لے لیں، گرفتار کئی جواریوں کو بھاری رشوت کے عوض آزاد کردیا گیا جبکہ مقدمہ صرف 14 افراد شاہد شیخ، فہیم شیخ، اللہ داد لاشاری، غلام یاسین سومرو، عبدالسمیع ابڑو، وحید سرکی، نواز پتافی، اختار دشتی، امجد گولو، اللہ بخش کٹبار، ماجد ابڑو، عبدالغفار، زمان گھنیو، دیدار علی سولنگی کیخلا ف جو ا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق جواریوں سے 30 ہزار نقدی، 8 موبائل فون اور ایک ٹی وی برآمد کرلیا۔