گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول میں تعلیمی  سرگرمیاں معطل، عمارت باڑے میں تبدیل

270

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) ضلع ٹنڈوالہٰیار کے پرائمری اسکول میں تعلیمی سرگرمی کے بجائے گدھے، بھیسیں اور جانوروں کے چارے کی مشین دکھائی دینے لگیں۔ سندھ حکومت کے تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے دھرے رہ گئے۔ ضلع ٹنڈوالہٰیار میں جہاں 200 سے زائد پرائمری اسکول بند ہیں، وہیں ضلع بھر میں ایسے بھی اسکول ہیں جو بھوت بنگلوں، گدھوں اور بھینسوں کے باڑوں میں تبدیل ہوگئے۔ گاؤں تارانی فارم میں واقع گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول چند دن تعلیمی سرگرمیوں کے بعد گدھوں اور بھینسوں کے باڑے میں تبدیل ہوگیا۔ اسکول بند ہوا تو والدین نے بچوں کو گاؤں سے 10 سے 12 کلو میٹر دور دوسرے گاؤں تعلیم حاصل کروانے پر مجبور ہوگئے۔