علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات آج شروع ہوںگے

1296

اسلام آباد (آئی این پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2019ء کے میٹرک، ایف اے، ایف ایس سی، اوپن ٹیک اور نان کریڈٹ کورسز، اے ٹی ٹی سی، پی ٹی سی، سی ٹی اور بی ایڈ (اولڈ) پروگرامز کے فائنل امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ آج شروع ہوں گے۔ طلبہ کو رول نمبر سلپس بذریعہ ڈاک ارسال کردی گئی ہیں۔ ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔ وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر طلبہ و طالبات کو قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کی۔ سہولت فراہم کرنے کے لیے ملک بھر میں ضلع و تحصیل سطح پر امتحانی مراکز قائم کردیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں سمسٹر بہار 2020ء کے دوسرے مرحلے کے داخلے بھی ملک بھر میں آج سے شروع ہوگئے ہیں۔