کمصطفی کمال کابلدیاتی الیکشن میں بڑی تعداد میں نشستیں خواتین کو دینے کا اعلان

136

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ آج سے 2020ء کے بلدیاتی انتخابات کی مہم کا باقاعدہ آغاز کرتا ہوں، بلدیاتی الیکشن میں بڑی تعداد میں نشستیں ماؤں اور بہنوں کو دیں گے،پاک سر زمین پارٹی اسمبلی میں 40 فیصد نمائندگی خواتین کو دینے کے لیے قانون سازی کرے گی، خواتین کو بنگلا دیش کی طرز پر چھوٹے قرضے دیں گے، خواتین کو گھریلو صنعتیں لگانے میں آسانی فراہم کریں گے، آج بنگلا دیش کی ایکسپورٹ پاکستان سے دگنی ہے جس دن موقع ملا
خواتین کے لیے مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت دیں گے،میری غداری کی وجہ سے ماؤں کی گود اجڑنا بند ہوگئی، مجھے وزارت نہیں چاہیے ، مجھے غدار رہنا ہی پسند ہے،اصل غدار تو لندن میں بیٹھا ہے جس نے عظیم طارق سے لے کر ڈاکٹر عمران فاروق کا قتل کرایا، غدار مصطفی کمال ہے یا وہ جس نے ہزاروں لوگوں کومروا کر معافی مانگ لی، اس شہر کی بہتری کے لیے خواتین کو اٹھنا پڑے گا ،اقتدار میں بیٹھے فرعون کے آگے کوئی بولنے والا نہیں تھا لیکن کراچی کی خواتین ان کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کوالفاروق گراؤنڈ میں خواتین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل پھر مہاجر کارڈ استعمال کیا جائے گا۔