پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 86ملزمان کو گرفتار کرلیا ،

233

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز(سندھ)اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے19ملزمان کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد، پاپوش نگر، بلدیہ ٹاو¿ن،مٹھا در،اتحاد ٹان، نیپئر،شاہراہ فیصل اور نبی بخش کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے16ملزمان کنل پطرس عرف کنو،محمدنوید عرف جے، محمد فراز عرف فنٹر ابا،سلطان عرف پنو، نسیم عرف کارا، شاہد عرف پپو، سہاکر، محمد سبزل، عبدالماجد،عبدالمالک،پرویز عرف عمر،محمد عباس عرف باسو، محمد یوسف، دل محمد عرف منا طوفان، شاہ زیب اور بخت علی کو گرفتارکیا جولوگوں سے لوٹ مار کرنے، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ادھر گارڈن، اور شاہراہ فیصل کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے3ملزمان امیر عرف بابا وڈیال، مصطفی قریشی اورمحمد حسین عرف حسن عرف فوٹیاکوگرفتار کیا جوعلاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکر لی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایسٹ زون پولیس کراچی نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن میں 9 مفرور بھی شامل ہیں۔ ان ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ 12 پستول, 33 راونڈ ، 1627 گرام چرس ، 3 گرام ہیروئن , 3 گرام آئس نشہ ، 18 بوتل شراب , 1 موبائل فون ، 6 کلو گرام گٹکا اور نقد رقم 470 روپے بر آمد ہوئے ہیں جبکہ 2 گاڑیاں قبضہ پولیس میں لے لی گئی ہیں