ترکی میں 12ہزار سال قدیم ورثہ ڈیم کی نذر

192

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی میں دریائے فرات کے ساحل پر ڈیم کے باعث 12ہزار سال قدیم عالمی ورثہ مٹتا جارہا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق دیوہیکل الیسو ڈیم سے گزرنے والے پانی کی سطح میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ پانی کے تیز بہاؤ کے باعث آہستہ آہستہ قدیم شہر حسن کیف ڈوب رہا ہے۔ جنوب مشرقی ترکی میں دریائے فرات کے کنارے ڈیم کی تعمیر کے منصوبے کو تُرک حکومت نے 1997ء میں منظور کیا تھا۔ الیسو ڈیم کی تعمیر کے منصوبے پر پڑوسی ملک عراق کو بھی تحفظات ہیں اور اسے ملک میں پانی کی فراہمی معطل ہونے کا خدشہ ہے۔