جج کا بانی وکی لیکس کو عدالت کے محفوظ کمرے ہی میں رہنے کا حکم

116

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی عدالت نے وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو عدالت میں قائم محفوظ کمرے سے باہر نکلنے سے روک دیا۔ اسانج کی جانب سے درخواست کی گئی تھی کہ عدالتی سماعت کے دوران انہیں شیشے کے خصوصی کمرے سے باہر نکلنے دیا جائے، تاکہ وہ اپنے وکلا کے ساتھ بیٹھ سکیں۔ سماعت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وہ شیشے کے بند کمرے میں کارروائی کو ٹھیک طرح سے سننے اور توجہ دینے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔