پیٹی بھائی کے مبینہ ملزم بیٹے کو پکڑنا بھاری پڑ گیا،ڈی آئی جی ایسٹ نے ایس ایچ او بن قاسم کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا،

390

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس کو پیٹی بھائی کے مبینہ ملزم بیٹے کو پکڑنا بھاری پڑ گیا، ڈی آئی جی ایسٹ نے ایس ایچ او بن قاسم کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق 22فروری کو ریلوے کالونی میں پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کیا جس میں سابق پولیس اہلکار کا بیٹا یاسر چانڈیو بھی شامل تھا،

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چوری کی موٹر سائیکل ملی جسے وہ بیچنے کے لئے کھول رہے تھے ، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ کیا تو سابق پولیس اہلکار نے ڈی آی جی ایسٹ کو درخواست دے دی اور رشوت کا الزام لگایا،ڈی آئی جی ایسٹ نے انکوائری کا حکم دیا تاہم ایس پی ملیر نے انکوائری میں ایس ایچ او پر لگے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا ،

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم یاسر چانڈیو چوری کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور ایس ایچ او کے نام پر بھتہ بھی لیتا رہا ہے ،ذرائع کے مطابق متعدد بار ملزم کا باپ سابق پولیس اہلکار کئی بار اپنا رسوخ استعمال کرکے رہا کرواچکا ہے ،مبینہ ملزم یاسر کی وائس ریکارڈنگ بھی موجود ہے جس میں وہ اسلحہ کے بارے میں انکشاف کررہا ہے،

جبکہ دوسری جانب مبینہ ملزم یاسر کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے اور چار مزدورں کو پولیس مخبر کے ہمراہ لے گے تھے ، ایس ایچ او نے بیٹے کو چھوڑنے کےلئے پچاس ہزار روپے رشوت طلب کی تھی ،ڈی آئی جی ایسٹ نے معاملے کی دوبارہ انکوائری کا فیصلہ کرتے ہوئے انکوائری ایس ایس پی کورنگی کے سپرد کردی۔