مسلم کش فسادات کیس: ہائی کورٹ کے جج مرلی دھر کا تبادلہ کردیا گیا

306

نئی دہلی: مسلم کش فسادات کیس کی سماعت کرنے والے دہلی ہائی کورٹ کے جج مرلی دھر کا تبادلہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں مسلم کش فسادات کیس کی سماعت کرنے والے دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس ایس مرلی دھر کا بھارتی صدر رام ناتھ  کوند کے حکم پر رات گئے پنجاب کے ہریانہ ہائی کورٹ میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

پریانکا گاندھی نے دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس مرلی دھر کے تبادلے کو افسوس ناک اور شرم ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ تنازعہ کے پیش نظر جسٹس مرلی کی آدھی رات کو تبادلہ حیرت کی بات نہیں لیکن یہ افسوسناک اور شرمناک ہے۔

یاد رہے کہ جسٹس ایس مرلی دھر نے گزشتہ روز نئی دہلی فسادات پر 3 سماعتیں کی تھیں جس میں انہوں نے فسادات کو روکنے میں ناکامی پر دہلی پولیس پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس ایس مرلی دھر نے بی جے پی رہنما کپل مشرا اور دیگر رہنماوؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا۔