کرونا وائرس کا شکار نوجوان جامعہ کراچی کا طالبعلم نکلا

688

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں کروناوائرس سے متاثر 22سالہ نوجوان جامعہ کراچی کا طالبعلم نکلا، جس کے بعد ساتھی طلبامیں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، بیرون ملک سے کراچی پہنچ نے کے بعدطالبعلم نے جامعہ کراچی میں کلاسیں لی تھی،

تفصیلات کے مطابق کروناوائرس سے متاثرہ 22سالہ نوجوان یحیی جعفری جامعہ کراچی کا طالبعلم نکلا اور یحییٰ کے وائرس سے متاثر ہونے کے بعد بھی کلاسز لینے کا انکشاف سامنے آیا۔جامعہ کراچی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متاثرہ مریض ایم اے پر یویس بین الاقوامی ایوننگ پروگرام میں زیرتعلیم ہے،

ترجمان کا کہنا تھا کہ کروناکے مریض کے تمام کلاس فیلوز کامعائنہ کیاجائیگا، جامعہ کراچی کے سینئر میڈیکل آفیسر مریض کے دوستوں کامعائنہ کریں گے، مشیرامورطلباڈاکٹرسیدعاصم علی تمام طلباسے رابطے میں ہیں، کسی طالب علم میں تشخیص ہوئی توعلاج جامعہ کراچی کرائیگی،

دوسری جانب ساتھی طالبعلم ہلال سعیدنے کہا یحیی20فروری کوکراچی پہنچاتھااورتب سے کلاس لے رہاتھا، ہم سب آئی آر کے طالبعلم بہت ہی پریشانی کا شکار ہیں،

ہلال سعید نے مزید کہا کہ یحیی جس کلاس میں پڑھتاہے، وہاں 37 طالبعلم زیرتعلیم ہیں، ہم سب طالبعلموں کی بھی اسکریننگ کرائی جائے،

یاد رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے شکار ہونے والے دو افراد کی تفصیلات سامنے آئیں تھیں، کراچی میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کے شخص کی شناخت یحییٰ جعفری کے نام سے ہوئی، جو زیارت کر کے چند روز قبل ایران سے کراچی پہنچا تھا۔