چیئرمین ٹی این ڈبلیو فاؤنڈیشن ظفراقبال کو سماجی خدمات پرانٹرنیشنل میڈل مل گیا

184

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سماجی تنظیموں کے عالمی دن 2020 ء پر پاکستانی این جی او ٹی این ڈبلیو فاؤنڈیشن کے چیئرمین ظفراقبال کو ان کی کارکردگی کے اعتراف میں بین الاقوامی
اعزاز سے نوازا گیا ہے جبکہ دوسرا میڈل فورٹ لاڈر ڈیل فلوریڈا امریکا کے میئر ڈین ٹرنٹلئس کو دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی انٹرنیشنل این جی اوز ڈے کی تقریب دولت مشترکہ کی طرف سے این جی او کے عالمی دن کی مناسبت سے سب سے بڑی تحریکوں میں سے ایک تحریک بھی ہے۔