کراچی اوپن ڈسٹرکٹ تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کل ہوگی

148

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایونٹ سیکرٹری محمد عثمان فراز نے کہا ہے کہ تائیکوانڈو کراچی کے زیر اہتمام کراچی اوپن ڈسٹرکٹ تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کل سے این ای ڈی یونیورسٹی کے جمنازیم ہال میں شروع ہوگی۔ چیمپیئن شپ کے لیئے کیڈٹ جونیئر اور سینئر کیٹگری پر مشتمل مقابلے ہوں گے اسکے علاوہ انٹر نیشنل کوالیفائڈ کوچز کی زیر نگرانی کوچنگ سرٹیفیکیٹ کورس بھی منعقد کرایا جائے گا.انہوں نے مزید کہا کہ تائیکوانڈو کراچی ماضی میں بھی اس طرح کے ایونٹ منعقد کراچکی ہے.جس سے کراچی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے بیرون ملک پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔اس چیمپین شپ میں بھی ہم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو قومی سطح کے مقابلوں کے لیے بھی منتخب کریں گے ۔ اس موقع پرAAA انٹر پرائیز زکے اونر محمد احمد ، عمر انٹر پرائیز کے عمر سعید ،سندھ تائیکوانڈو کے سیکریٹری کامران قمر قریشی بھی موجود تھے ۔