سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت 27فروری کو ہوگی

124

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی،سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی ، دوران سماعت جیل حکام نے مرکزی ملزمان رحمن بھولا اور زبیر چریا کو پیش کیا جبکہ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ساجد محبوب شیخ پیش ہوئے،رحمن بھولا کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ساجد محبوب شیخ آئندہ سماعت پر دلائل جاری رکھیں گے۔