آسٹریلیا نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقا کو 107 رنز سے ہرا دیا، ایشٹن ایجر کی 5 وکٹیں

109

جوہانسبرگ (جسارت نیوز)ایشٹن ایجر کی تباہ کن بولنگ کی بدولت آسٹریلیا نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقا کو 107 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، لیفٹ آرم اسپنر نے کیریئر بیسٹ بولنگ کی اور 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، اسٹیون اسمتھ نے 45 اور کپتان ایرن فنچ نے 42 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، ڈیل اسٹین اور تبریز شمسی نے دو، دوکھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جنوبی افریقا کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 14.3 اوورز میں 89 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، فاف ڈوپلیسی 24 اور کگیسو ربادا 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ایشٹن ایجر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 24 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، انہیں میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔