نیب نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ٹاو¿ن کی آڑ میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگانے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ،

624

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ سرکار کیخلاف نیب کا ایک اور جال تیار شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ٹاو¿ن کی آڑ میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگانے کی تحقیقات شروع کر دی گئی کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ترقیاتی منصوبوں کے من پسند افراد کو ٹھیکے دیے جانے 27500پلاٹوں کی تقسیم میں بے قاعدگیوں کا انکشاف سامنے آ نے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاآئندہ چند روز میں ایس ایم بی بی ٹی پراجیکٹ کے لیے مختص تمام تر اراضی کا ریکارڈ طلب کیا جا ئے گا،

ذرائع کے مطابق بے نظیر بھٹو ٹان کے اشتراک سے کروڑوں روپے کے ٹھیکے من پسند افراد کو دیے گئے ہیں جس کے عیوض بھاری نذرانوں کی وصولی کو یقینی بنایا گیا ہے اس ضمن میں محکمے میں بڑے پیمانے پر خلاف ضابطہ بھرتیوں کا بھی انکشاف سامنے آ یا ہے جس پر تحقیقاتی عمل جاری ہے

ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو کی جانب سے شہید بے نظیربھٹو ٹان کیخلاف تحقیقاتی عمل کے پہلے مرحلے میں کراچی،حیدر آ باد،جامشورو،ٹھٹھہ،دادو،میر پور خاص،خیر پور اور ٹنڈو محمد خان میں 2013میں فراہم کیے 120گز کے 27ہزار سے زائدپلاٹوں کی چھان بین کا فیصلہ کیا گیا ہے جن سے متعلق تفصیلات آ ئندہ چند روز میں محکمے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سے طلب کی جا ئیں گی بعد ازاں فراہم کیے گئے پلاٹوں کی مختص کردہ اراضی کا بھی مکمل ریکارڈ حاصل کیا جا ئے گا

ذرائع نے دعوی کیا کہ نیب کی جانب سے شہید بے نظیر بھٹو ٹان کیخلاف تحقیقات کا آغاز دو برس قبل36کروڑ کے ٹھیکے چہیتے ٹھیکیداروں کو نوازنے کی منصوبہ بندی ناکام ہونے اور مذکورہ پراجیکٹ کی کرپشن کھل کر منظر عام پر آ نے کے بعد کیا جا رہا ہے جس کے تحت آ ئندہ چند روز میں موجودہ پراجیکٹ ڈائریکٹر سے تمام تر تفصیلات طلب کی جا ئیں گی بعد ازاں درست معلومات فراہم نہ کرنے پر ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کو یقینی بنایا جائے گا