آرمی چیف کا کویت کا دورہ

446

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کویت کا  ایک روزہ دورہ کیا جہاں انہوں نے کویتی نائب وزیراعظم منصور الاحمد الجبر الصباح، وزیردفاع مسلح  افواج کے سربراہان سے  ملاقاتیں کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کویت کا ایک روزہ سرکاری دورہ کیا ہے،جس کے دوران آرمی چیف نے کویتی نائب وزیراعظم منصور الاحمد الجبر الصباح ،وزیردفاع ،مسلح  افواج کے سربراہان سے  ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں  دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور ، دفاعی وسیکورٹی تعاون سمیت علاقائی امن واستحکام ، دفاعی پیداوار، تربیت، افرادی قوت میں تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔

 کویت کی  سیاسی و عسکری قیادت نے انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستانی قوم کے عزم کی  تعریف  کی۔