یورپی یونین بحیرہ روم میں نیا آپریشن شروع کرے گی‘ جوزف بوریل

468
برسلز: یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور پالیسیوں کے نمایندے جوزف بوریل پریس کانفرنس کررہے ہیں

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین نے لیبیا کے خلاف اسلحہ کی پابندی برقرار رکھنے کے لیے ایک نیا آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یورپی خارجہ تعلقات اور پالیسیوں کے نمایندے جوزف بوریل نے اس با ت کا اعلان کرتے ہوئے برسلز میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان اس حوالے سے ایک اہم سیاسی فیصلہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں اب یورپی یونین خطے میں زیادہ فعال کردار ادا کرنے کے قابل بن جائے گی۔ بوریل نے بتایا کہ سیاسی امکانات کو بروئے کار لایا جائے تو کوئی بھی چیز نا ممکن نہیں ہے، لہٰذا بحیرہ روم میں ایک نئے آپریشن کے لیے تمام وزرا متفق ہو گئے ہیں۔