ماسک مہنگے دام بیچنے والوں کے خلاف شہریوں نے کاروائی کا مطالبہ کر دیا

439

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کیماڑی میں پراسرار گیس اخراج کے بعد علاقے میں ماسک مہنگے دام بیچنے والوں کے خلاف شہریوں نے کاروائی کا مطالبہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق کیماڑی کراچی میں زہریلی گیس کے اخراج کے بعد علاقے میں ماسک فروخت کرنے والوں نے قیمتیں ایک دم بڑھا دی ہیں، ریڑھیوں پر کیماڑی میں ماسک مہنگے داموں بکنے لگے ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ 5 روپے والا ماسک 10 روپے، جب کہ 30 روپے والا 80 روپے میں مل رہا ہے، ریڑھی والے منہ ڈھانپنے والے ماسک کی منہ مانگی قیمت وصول کرنے لگے ہیں۔

شہریوں نے مصیبت کے وقت ماسک کی قیمتیں مہنگی کرنے والوں کے رویے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کا جنازہ نکل گیا ہے ۔عوام مر رہے ہیں موقع پرست فائدہ اٹھا رہے ہیں، حکام بالا سے اپیل ہے کہ وہ ماسک مہنگے دام بیچنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں ۔