مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پاسداری  انتہائی ضروری ہے،سیکریٹری جنرل یو این

329

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پاسداری  انتہائی ضروری ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان مذکرات کا حامی ہوں۔

اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق  تقریب سے خطاب  کرتے ہوئےاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تقریب سے خطاب میرے لئے  اعزازہے،پاکستانی موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہونیوالادنیاکابڑاملک ہے،موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا ہمارا مشترکہ وژن ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ماحولیاتی تبدیلی میں ہمیں ایمرجنسی صورتحال کاسامناہے، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے کوئی ملک محفوظ نہیں،پاکستان میں مختلف آفات سے متاثر ہونیوالے افراد سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے معاملات میں ہم ابھی ٹریک پرنہیں۔

انیتونیوگوتریس  نے کہا کہ پاکستان میں ترقیاتی اہداف کوموسمیاتی تبدیلیوں سے خطرات کاسامنا ہے،اقوام متحدہ میں ماحولیاتی تبدیلی پر عمران خان کی تقریربہت پر اثرتھی، بلین ٹری سونامی اورکلین اینڈگرین پاکستان مہم  کاخیرمقدم کرتاہوں۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پاسداری  انتہائی ضروری ہے ، انسانی حقوق کے حوالے سے  اقوام متحدہ  کا موقف بہت واضح ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان مذکرات کا حامی ہوں، انہیں مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل کرنے چاہیئے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان نے افغان جنگ سے متاثر 45 لاکھ پناہ گزینوں کو پناہ دی اور ان کے لیے بہترین انتظامات کیے، پاکستان کے عوام نے افغان مہاجرین کی بھرپور مہمان نوازی کی، طویل عرصے تک افغان مہاجرین کی میزبانی پرپاکستان کا شکر گزار ہوں۔