اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی پاکستان آمد، مسئلہ کشمیرکی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا

384

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان پہنچ گئے، مسئلہ کشمیرکی تمام صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، انتونیو گوتریس وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف سمیت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کریں گے۔

صدر مملکت عارف علوی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے اعزاز میں عشایہ دینگے جبکہ 18 فروری کو انتونیو گوتریس لاہور جائیں گے جہاں وہ لمز یونیورسٹی میں طلباء سے ملیں گے اور بین الاقوامی کانفرنس برائے افغان مہاجرین میں شرکت کریں گے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو پاکستانی قیادت بھارتی مظالم اور مسئلہ کشمیرکی تمام صورتحال سے آگاہ کرے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن مشنز میں شامل ہے، پاکستان کا دنیا میں امن کیلیے کوششوں میں اہم اورقابل اعتماد کردار ہے اور اس امن کیلیے خدمات پرپاکستانی عوام سے اظہار تشکر کروں گا۔