بانی رکن کے انتقال پر تحریک انصاف  کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

421

پاکستان تحریک انصاف نے بانی رکن اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف نے اپنے مرحوم سینئر رہنما کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

3 روزہ سوگ کے دوران ملک بھر میں تمام سیاسی سرگرمیاں معطل رکھیں گےاور اپنے مرحوم ساتھی کے ایصال ثواب کیلئے مرکزی، ریجنل اور مقامی سطح پر دعائیہ تقاریب منعقد کی جائیں گی۔