لینڈ مافیا کی سرپرستی کرنے پر ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی اور اے ایس آئی کو معطلی کے ساتھ تنزلی کر دی گئی،

292

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لینڈ مافیا کی سرپرستی کرنے پر ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی اور اے ایس آئی کو معطلی کے ساتھ تنزلی کر دی گئی ، تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ سپر ہائی وے کے اطراف اور احسن آباد کے علاقے میں لینڈ مافیا، قبضہ گروہ کی سرپرستی کرنے پر ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے گل بیگ پنجارو اور اے ایس آئی حنیف سیال کے اعلی پولیس افسران کی جانب سے محکمانہ انکوائری چل رہی تھی ،

زرائع نے بتایا ہے کہ سابقہ تھانیدار گل بیگ نے اپنے دست راز پولیس اہلکار حنیف سیال کو لینڈ مافیا کے کارندوں سے ڈیلنگ کا فرنٹ مین بنا رکھا تھا ، مذکورہ اہلکار نے تھانیدار کو اعتماد میں لے کر قبضہ مافیا کے کارندوں سے دولاکھ روپے رشوت لینے کے بعد زمین پر چاردیواری قائم کرا رہا تھا کہ زمین کے اصل مالک نے ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف اعلی پولیس افسران کو کمپلین کر دی ، لینڈ مافیا کی سرپرستی کے الزام میں تھانیدار گل بیک پنجارو کو معطل کر دیا

جبکہ اے ایس آئی حنیف سیال کو معطلی کے ساتھ تنزلی بھی کردی گئی ، واضح رہے کہ مذکورہ تھانے دار سابقہ ہیڈ محرر شاہ لطیف ٹاو ¿ن ریتی بجری چوری مافیا کی سرپرستی میں پہلے بھی معطل ہوچکے ہیں۔