پی ایس ایل 5؛ نیشنل اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل

489

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل 5 کیلئے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔

پاکستان سپر لیگ فائیو کیلئے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کچھ جگہوں پر رنگ و روغن جبکہ شائقین کرکٹ کیلئے کرسیوں کی مرمت کا کام جاری ہے۔

پی ایس ایل5 کی افتتاحی تقریب  20 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی جس کے انتظامات تقریبا مکمل کرلیے گئے ہیں۔

پی سی بی کی کاوشوں اور گراؤنڈ اسٹاف کی مدد سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انٹرنیشنل طرز کی آؤٹ فیلڈ تشکیل دی ہے۔

پاکستان سپرلیگ 5 کا پہلامیچ جمعرات کو سابق چمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ اور دفاعی چمپئین کوئٹہ گلیڈیٹرز کے مابین کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب سے نیشنل اسٹیڈیم کے ٹریننگ سیشن  ایریا میں 4 مختلف اقسام کی پچز تیار کی گئیں ہیں ، جو ایک دوسرے سے یکسر مختلف ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 5 میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ 5دن قبل ہی شروع ہوجائے گا۔