کویتی وزیراعظم کی سعودی فرماں روا سے ملاقات

231
ریاض: کویتی وزیراعظم شیخ صباح خالد الحمد الصباح سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے ملاقات کررہے ہیں

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت کے وزیراعظم الشیخ صباح خالد الحمد الصباح نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ عرب ٹی وی کے مطابق کویتی وزیراعظم الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے امیرکویت کی جانب سے نیک تمنائوں کا پیغام پہنچایا۔ کویتی وزیراعظم کی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات میں دو طرفہ امور، باہمی تعلقات اور خطے کی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔