نواز شریف کی طرح عمران خان بھی نااہل ہو جائیں گے ،نجم سیٹھی

270

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف تجزیہ کار نجم سیٹی کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس منطقی انجام تک پہنچتا ہے تو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نااہل ہو سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی کا فارن فنڈنگ کیس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ارباب ارشاد تو ملین ڈالرز کی بات کر رہے ہیں جن کا حساب نہیں ہے،یہ غائب ہو گئے پتہ ہی کچھ نہیں کہ کہاں گئے ہیں۔قانون کے مطابق فارن فنڈ ڈکلئیر کرنے پڑتے ہیں کہ یہ کہاں سے آئے ہیں۔اور حوالے سے کئی پابندیاں بھی ہیں کہ فنڈ فلاں فلاں جگہ سے نہیں آ سکتے تو میرے خیال سے یہاں پر واضح طور پر کئی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ اگر فارن فنڈنگ کیس اپنے منطقی انجام تک پہنچتا ہے تو عمران خان نااہل ہوجائیں گے۔قانون کے مطابق پارٹی کا سربراہ نااہل ہو جائے گا لہذا عمران خان نااہل ہو سکتے ہیں جیسے نواز شریف اقامہ کی بنیاد پر نااہل ہوئے ہیں۔یوں سمجھیں کہ دو لیڈر فارغ ہونے جا رہے ہیں،ایک تو ہو چکا ہے دوسرا ہوجائے گا۔نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ آج نہیں تو کل فارن فنڈنگ کیس عمران خان کے گلے پڑے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے منحرف رکن اورپی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے درخواستگزار اکبر ایس بابر کو کیس کو پیچھے ہٹنے کیلیے دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا تھا، یہ ساری چیزیں پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر سے نکلتی ہیں،میرا مقصد پارٹی کو ادارہ بنانا تھا، لیکن مجھ پر سنگین الزامات عائد کیے گئے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے درخواستگزار اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں درخواست دی ہے کہ ان کو کیس واپس لینے کیلیے دھمکی آمیز کالزموصول ہوئی ہیںاور مجھے ہراساں کیاجارہا ہے۔ میں نے جس جماعت کے خلاف کیس کیا ہے وہی لوگ مجھے ہراساں کررہے ہیں۔