پاکستان کا سب سے بڑا فلاور شو 20فروری تا 23فروری اے کے خان پارک،سی ویو میں منعقد ہوگا

721

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہارٹیکلچرل سوسائٹی آف پاکستان کے زیرِ اہتمام تین روزہ سالانہ فلاور شو کا افتتاح 20 فروری کو اے کے خان پارک سی ویو میں ہوگا۔ صدر مملکت عارف علوی کی مہمان خصوصی شرکت متوقع ہے جبکہ عوام الناس کے لئے فلاور شو شام چھ بجے کھول دیا جائے گا،

پاکستان کے سب سے بڑے فلاور شو میں ہر سال کی طرح اس سال بھی انواع اقسام کے کئی ہزار پودے، پھول اور باغبانی کے دلچسپ طریقہ کار نمائش کے لئے پیش کئے جائیں گے،

فلاورشو کا انعقاد ہارٹیکلچرل سوسائٹی آف پاکستان، ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی اور کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے باہمی اشتراک سے کیا جارہا ہے۔چار روزہ فلاور شو میں باغبانی کے ماہر افراد اور ادارے اپنے دلچسپ فلورل ڈیزائنز کا مظاہرہ کریں گے،

جن میں لیڈیز ہارٹیکلچرل کلب، فلاور آرٹسٹ سوسائٹی آف پاکستان، ایکے بانا انٹرنیشنل،ایکے نوبو اسٹڈی گروپ، امیچرگا رڈنرز کلب، آرچڈ سوسائٹی آف پاکستان، پاکستان بونسائی سوسائٹی، کیکٹس اینڈ سکولینڈ سوسائٹی آف پاکستان، سو گیٹو گروپ، ورلڈ فلاور کو نسل پاکستان چیپٹر شامل ہیں،

فلاور شو میں مختلف مقابلوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ فلاور شو کے مقابلوں میں حکومتی اور نجی اداروں کے ساتھ ساتھ باغبانی کا شوق رکھنے والے افراد بھی حصہ لے رہے ہیں جس میں 60سے زائد مختلف کیٹگریز کے باغات کا ماہرانہ جائزہ لیا جائے گا، اور ماہرین کے فیصلے کے مطابق بہترین باغات کو انعامات سے نوازا جائے گا،

سالانہ فلاور شو کا مقصد عوام الناس میں باغبانی اور پودوں سے محبت کے شعور کو فروغ دینا ہے۔