تحریک انصاف امیر ترین پارٹی، جماعت اسلامی 90 لاکھ اثاثوں کی مالک

526

الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں ، حکمران جماعت تحریک انصاف ملک کی امیر ترین جماعت ہے جب کہ جماعت اسلامی 90 لاکھ 18 ہزار روپے اثاثوں کی مالک ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 125 رجسٹرڈسیاسی جماعتوں میں سے صرف 82 جماعتوں نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں، حکمران جماعت تحریک انصاف اثاثوں کے اعتبار سے ملک کی امیر ترین جماعت ہے جس کی اثاثوں کی مالیت 22کروڑ 53 لاکھ ہے تاہم پی ٹی آئی کے ایک سال کے دوران اثاثوں میں 9 کروڑ روپے کی کمی آئی۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین  اثاثوں کے حساب سے دوسرے نمبر ہے،پارٹی کے پاس 16 کروڑ روپے کا بینک بیلنس اور پارٹی نے ایک سال میں 2 کروڑ سے زائد کے اخراجات کی۔مسلم لیگ (ن) کے اثاثوں کی مالیت 8 کروڑ 17 لاکھ روپے ہے، مسلم لیگ (ن) کی 1 کروڑ 55 لاکھ روپے آمدن اور 20 کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے۔

اسی طرح جماعت اسلامی کے اثاثوں کی مالیت 90 لاکھ 18 ہزار روپے ہے، ایم کیوایم 4 کروڑ 19 لاکھ اور (ق) لیگ 4 کروڑ 99 لاکھ روپے اثاثوں کی مالک ہے۔