تھائی لینڈ میں 26 ساتھیوں کو قتل کرنے والا فوجی ہلاک

444

بنکاک: تھائی لینڈ میں 26 فوجیوں کو قتل کرنے والا فوجی پولیس فائرنگ میں ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھائی فوجی نے فوجی کیمپ سے اسلحہ چوری کیا اور اپنے ہی 26 ساتھیوں کو ہلاک کرتے ہوئے سڑک پر نکل آیا، فوجی نے سڑک پر آکر عام شہریوں پر بھی فائرنگ کی اور وڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیں۔

بعد ازاں فوجی نے ایک شاپنگ مال کے گیٹ پر دھماکہ کیا اور شاپنگ مال کے اندر داخل ہوکر لوگوں کو یرغمال بنا لیا۔

تھائی سکیورٹی فورسز نے شاپنگ مال میں داخل ہوکر فوجی سے مقابلہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا اور یرغمال بنائے گئے شہریوں کو آزاد کرالیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق یرغمال بنائے گئے شہریوں میں سے کئی زخمی بھی ہیں۔