ترکمانستان میں سرکاری ملازمین کو بال سفید رکھنے کا حکم

357

ترکمانستان  کی حکومت نے ایک انوکھا حکم جاری کیا ہے جس میں سرکاری ملازمین کو اپنے بال سفید رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق ترکمانستان کے لپابسک علاقے میں سرکاری دفاتر میں کام کرنے والوں کیلئےبالوں کےحوالے سے ایک نیا حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں  40 سال سے زائدعمر کے مردوں پر اپنے سفید بالوں کو رنگ کر کے چھپانے پر پابندی لگادی ہے۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہےکہ وہ ملازمین جن کے بالوں میں پہلے سے رنگ ہوا ہوگا انہیں خضاب کی مدد سے دوبارہ سفید کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل بھی ایک خبر جاری ہوئی تھی جس میں سرکاری اداروں کو حکم نامہ جاری کیا گیا ہے کہ وہ صدر کی تمام سیاہ بالوں والی تصویریں ہٹا کر ان کی جگہ سفید بالوں والی لگا دیں۔