سولجربازار ویتنامی اسکول ٹیچر قتل کا معاملہ تین دن بعد بھی حل نہ ہوسکا

332

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سولجر بازارمیں ڈکیتی ویتنامی اسکول ٹیچر قتل معاملہ72گھنٹے گزر جانے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح ہونے کے باوجود بھی تفتیشی پولیس ملزمان تک نہ پہنچ سکی۔ سولجر بازار پولیس نے دو سے تین افراد کو شک کی بنیاد پر اٹھایا لیکن بے سود رہا، فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح ہونے کے باوجود تفتیشی پولیس لکیر کی فقیر بن گئی۔

اہلکاروں نے اطراف کے علاقوں میں رہائش پذیر جان پہچان کے لوگوں کو ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھیجنا شروع کردیں۔