سپریم کورٹ کا ملازمین کو 20 فیصد سیکرٹریٹ الاؤنس دینے کا حکم

2116

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو  تمام ملزمین کو20 فیصد سیکرٹریٹ الاؤنس دینے حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے وفاقی ملازمین کے الاؤنس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔جس میں ملازمین کے وکیل شعیب شاہین نے موقف  اختیار کیا کہ سیکرٹریٹ الاؤنس صرف وزارتوں میں کام کرنے والے ملازمین کو مل رہا  جبکہ انکے ماتحت کام کرنے والے ملازمین کو نہیں دیاجا رہا ۔

سپریم کورٹ نے ملازمین کی اپیلیں کو  منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت تما م   ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک کریں تاہم تمام ملازمین کو 20 فیصد سیکرٹریٹ الاؤنس ملے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی  جانب سے ملازمین کو الاؤنس دینے کا حکم دیا گیا  تھا  چنانچہ ڈویژن بنچ نے وفاق کی انٹرا کورٹ اپیل منظور کرتے ہوئے الاؤنس دینے سے روکا تھا۔

جس کے بعد ملازمین نے ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔