اوور سیز پاکستانیوں کا اہم مطالبہ پورا

472

اوور سیز پاکستانیوں کیلئےخوشخبری ہے کہ حکومت نے ان کا اہم مطالبہ پورا کردیا ہے،اب بیرون ملک سے جاری شدہ ڈرائیونگ لائسنس پاکستان میں تسلیم کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کم کرنے اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کی پالیسی پر گامزن رہتے ہوئےحکومت نے بیرون ملک سے جاری شدہ ڈرائیونگ لائسنس کو پاکستان میں تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بیرون ملک سے جاری ہوئے اب اسلام آباد میں قابل  قبول ہوں گے۔

حکومت نے اس حوالے سے ٹریفک اہلکاروں کو ہدایات کردی ہے اورسرکلربھی جاری کر دیا ہے جس میں غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس کے حامل شخص کو گاڑی چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

اوورز سیز پاکستانیوں کا مطالبہ تھا کہ غیرملکی ڈرائیونگ لائسنس کو پاکستان میں تسلیم کیا جائے۔