ذرائع آمدن ظاہر کرنے کی مہلت ختم، جاوید لطیف کو نیب  نے طلب  کرلیا

222

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے لیگی رہنما جاوید لطیف کو اپنی والدہ کے اثاثوں سے متعلق تفصیلات جمع کروانے کے لیے دی گئی  مہلت ختم ہوگئی  ہے جبکہ ان کو آج  تمام  تفصیلات  لیکرپیش ہونے  کی ہدایت کی  گئی  تھی۔

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما جاوید لطیف کی والدہ نے ایف بی آر کو 10 کروڑ سے زائد کے اثاثے بتا رکھے ہیں۔لیکن نیب کو موصول ہونے والے شواہد کے مطابق اثاثوں کی مالیت 10 کروڑ سے زائد ہے۔

جس کے بعد نیب نے ان  سے سوال کیا تھا کہ  ان کی والدہ کا سورس آف انکم کیا ہے، کون کون سی جائیدادیں فیملی کے دیگر اراکین کو منتقل کی گئیںاور اثاثے بنانے کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا؟ جاوید لطیف نے نیب سے جواب جمع کروانے کے لیے ایک ماہ کی مہلت مانگ لی تھی جبکہ آج ان کو دی  گئی مہلت ختم ہوگئی ہے ۔