وزیراعظم وادی تیراہ میں چرس سے دوا بنانے کی فیکٹری کھولنا چاہتے ہیں

1122

وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی کہا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ خیبرپختونخوا کے علاقے وادی تیراہ میں چرس سے دوا بنانے کی فیکٹری کھولی جائے۔

تفصیلات کے مطابق شہر یار آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہےجس میں وہ لوگوں سے پشتو زبان میں خطاب کرتے ہوئےکہہ رہے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ وادی تیراہ میں چرس سے دوا بنانے کی فیکٹری کھولی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال بڑی مقدار میں چرس اور افیون جلا دی جاتی ہے، دنیا کے دیگر ملک منشیات سے دوائیں بناتے ہیں،فیکٹری کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے، اللہ کے فضل سے منشیات سے دوا بنانے کی فیکٹری تیراہ میں لگائیں گے تاکہ ان علاقوں کے لوگوں کی زندگی بہتر ہو جائے۔